AD Banner

{ads}

صدقہ کا ثواب مردوں تک پہنچتا ہے

صدقہ کا ثواب مردوں تک پہنچتا ہے


  سمرقند میں ایک آدمی بیمار ہو گیا اس نے نذر مانی: (ان شفاه الله ليتصدقن تجميع عمله يوم الجمعة لوالديه ) اگر اللہ تعالی نے مجھے شفاء عطاء فرمائی تو میں جمعہ کے دن تمام اعمال (مال) کو اپنے والدین کے لئے صدقہ کر دوں گا۔ وہ آدمی ایک طویل عرصہ تک زندہ رہا اور یہ عمل کرتا رہا۔ ایک دفعہ ایسا ہوا کہ وہ جمعہ کا سارا دن پھرتا رہا۔ اس کو کوئی چیز صدقہ کرنے کے لئے نہ ملی۔ اس نے علماء کرام سے فتویٰ لیا تو کسی عالم دین نے فرمایا: (اخرج و اطلب قشر البطيخ و اغسله بالماء و اخرج به على طريق اهل الرسانیق و اطرحه بین حمیر هم واجعل ثوابه لواديك فتخرج من النذر)  باہر نکل اور تربوز کا چھلکا ڈھونڈ وہ پھر اس کو پانی کے ساتھ دھو کر اس راستہ پر نکل جاؤ یہاں دیہات کے آتے جاتے ہیں تو یہ چھلکے ان کے گدھوں کے آگے ڈال دو اور اس کا ثواب اپنے والدین کو بخش دوتو تمہاری نذر پوری ہو جائیگی ۔ چنانچہ اس نے ایسا ہی کیا تو اپنے ہفتہ کی رات اپنے والدین کو خواب میں دیکھا تو انہوں نے اس

 سے معانقہ کیا یعنی گلے ملے۔ اور کہا: ( یا ولدنا عملت معنا كل شيء من وجوه الخير حتى اطعمتنا البيطخ وكنا نشتهيه فرضی الله عنك ) اے ہمارے بیٹے تو نے ہمارے ساتھ نیکی کے تمام طریقہ اختیار کئے حتی کہ تو نے ہمیں تربوز بھی کھلایا اور ہم اس کی خواہش بھی رکھتے تھے۔ اللہ پاک تجھ سے راضی ہو۔


 *فائدہ:* ارواح کا گھروں میں واپس آنا ہے

خراسان کے امیر نے اپنے باپ کو خواب میں دیکھا تو اسے کہا: اے امیر، تو باپ نے جواب دیا تو مجھے امیر نہ کہہ کیوں کہ امارت ساری جاتی رہی۔ اب مجھے قیدی کہو، اس کے بعد کہنے لگا: (یا بنی اذا اكلت اللحم فاطعمنا منهم)

 اے بیٹا ، جب تو گوشت کھائے تو مجھے بھی اس میں سے گوشت کھلایا کر۔ اس کا طریقہ یہ ہے کہ گوشت کو بلیوں اور کتوں کے آگے بھی ڈال دیا کرو۔ اس کا ثواب ہمیں بخش دیا کرو۔ کیونکہ میں اس کی خواہش رکھتا ہوں۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ ( ان الارواح يجتمعون في كل ليلة جمعة في منازلهم يرجون دعاء الاحياء وصدقاتهم ) ہر جمعہ رات کو ارواح اپنے گھروں میں اکٹھی ہوتی ہیں اور زندہ لوگوں کی دعا اور صدقہ کی خواہش رکھتی ہیں۔(حکایات قلیوبی صفحہ ۶۷/ ۶۸)


طالب دعا

 ناچیز محمد ابرارالقادری







हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner