AD Banner

{ads}

(شوگر کا مریض جو روزہ نہیں رکھ سکتا تو ایسی صورت میں کیا کرے ؟)

 (شوگر کا مریض جو روزہ نہیں رکھ سکتا تو ایسی صورت میں کیا کرے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  جو شوگر کا مریض ہو اور ڈاکٹر نے روزہ نہ رہنے کی ہدایت کی ہو اگر رہے گا تو مرض اور بڑھ جائیگا تو ایسی صورت میں کیا کرے جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں۔
المستفتی:۔رمضان خان گوبندہ پور
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جو ایسا مریض ہے کہ روزہ نہیں رکھ سکتا روزہ سے اسے ضرر ہوگا یا مرض بڑھے گا اور یہ بات تجربہ سے ثابت ہو یا مسلم طبیب ماہر کے بیان سے جو فاسق نہ ہو تو جتنے دن یہ حالت رہے تو پورا مہینہ ناغہ کر سکتا ہے اور بعد صحت اسکی قضاء رکھے جتنے روزے چھوڑے ہوں اگر ہوں نہ رکھ سکے تو سردیوں میں رکھے ـ لگا تار نہ رکھ سکے تو دو چار دن بیچ میں ناغہ کرکے رکھے اور خدا نہ کرے اسکی بھی طاقت نہ ہو تو ہر روزہ کا فدیہ دینے کا حکم ہے ـ صدقۂ فطر کی مقدارـ۔
(نوٹ)صدقۂ فطر کی مقدار دو کلو پینتالس گرام گندم یا پھر اس کی قیمت۔(  فتاوی خلیلیہ جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۵۰۴ )
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner