AD Banner

{ads}

(دانت سے خون نکلے اور حلق سے نیچے اتر جائے تو کیا حکم ہے؟)

 (دانت سے خون نکلے اور حلق سے نیچے اتر جائے تو کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  کیا حالت روزہ میں خون نکلنے اور حلق کے نیچے اتر جانے سے تو روزہ ٹوٹ جائے گا نیز جان بوجھ کر ایک روزہ چھوڑ دے تو اس کا کفارہ کیا ہوگا۔
المستفتی:۔فیصل رضا کپتان گنج بستی

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

دانتوں سے خون نکل کر حلق سے نیچے اترا اور خون تھوک سے زیادہ یا برابر تھا یا کم تھا اس کا مزہ حلق میں محسوس ہوا تو ان سب صورتوں میں روزہ ٹوٹ گیا اور اگر کم تھا اور مزہ بھی محسوس نہ ہوا تو نہیں ٹوٹایہی حکم پایئریا کی بیماریوں میں مسوڑھوں سے نکلنے والے خون اور پیپ کا ہے۔

اب رہی بات جان بوجھ کر ایک روزہ ترک کر دینے سے کفارہ کیا ادا کرنا پڑے گا تو اس مسئلہ کا بھی جواب بعینہ مطالعہ فرمالیں ۔ہـــدایت رمضان کا ایک روزہ قصداً توڑا تو اس کی قضاء کا ایک روزہ ہے اور ساٹھ روزے کفارے کے اس طرح ایک روزے کے بدلے اکسٹھ روزے رکھنے ہونگے جان بوجھ کر ایک بھی روزہ ترک کرنا گویا فرض کا ترک کرنا ہے اور فرض کا جان بوجھ کر ترک کردینے سے سخت گنہگار مردود الشہادۃ مستحق عذاب نار ہوگا اس لئے شخص مذکور پر لازم ہے کہ  صدق دل سے توبہ واستغفار کرے کہ آئندہ جان بوجھ کر روزہ ترک نہ کرنے کا مکمل عہد کرے اور ترک روزہ کی قضاء کرے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner