AD Banner

{ads}

( کن وجوہ سے اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں؟)

 ( کن وجوہ سے اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کتنی صورتوں میں روزہ نہ رکھنے سے گناہ نہ ہوگا جواب دیکر شکریہ کا موقع فراہم کریں؟
المستفتی:۔محمد رضوان سسواں پٹھان۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئلہ میں سفر، شرعی حمل ،بچہ کو دودھ پلانا ـ مرض ـ بڑھاپا خوف ہلاکت ـ اکراہ ـ نقصان عقل جہاد ان تمام صورتوں میں روزہ نہ رکھنے سے گنہگار نہیں ہوگا ( بہار شریعت) 

حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی قدس سرہ تحریر فرماتے ہیںسفر و حمل اور بچہ کو دودھ پلانا اور مرض اور بڑھاپا اور خوف ہلاک و اکراہ و نقصانِ عقل اور جہاد یہ سب روزہ نہ رکھنے کے لیے عذر ہیں ، ان وجوہ سے اگر کوئی روزہ نہ رکھے تو گنہگار نہیں۔( حوالہ بہار شریعت جدید حصہ پنجم / بیان اُن وجوہ کا جن سے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے / مسئہ نمبر ۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner