AD Banner

{ads}

( روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان ؟)

( روزہ توڑنے والی چیزوں کا بیان ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  رووزہ فاسد کرنے والی کتنی چیزیں ہیں تصیلاً بتائیں۔
المستفتی:۔عبد اللہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

رزہ فاسد کرنے والی سات چیزیں ہیں (۱) جماع ہمبستری کرنا جماع کا مطلب عضو خاص کو شرمگاہ میں داخل کرنا ہے جب بھی روزہ دار ہمبستری کرے گا اس کا روزہ فاسد ہوجائے گا (۲) مباثرت یا بوس وکنار یا کسی اور چیز کے ذریعے منی نکالنا اگر بوس وکنار کرنے سے منی نہیں نکلتی ہے تو اس پر کوئی چیز نہیں ہے ( ۳) کھانا اور پینا یعنی پیٹ کے اندر کھانا یا پانی کو پہنچانا خواہ وہ کھانا یاپانی منہ کے راستے ہو یا ناک کے راستے سے اسی طرح کھائی جانے والی یا پی جانے والی چیز کی نوعیت کچھ بھی ہو تمام صورتوں میں روزہ ٹوٹ جائے گا (۴) جو کھانے یا پینے کے ہم معنی (قائم مقام)  ہو مثال کے طور پر طاقت کا انجکشن جو خوراک (غزا) کا کام نہیں کرتا ہے اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے چاہے وہ رگ کے راستے سے لیا جائے یا پٹھوں کے اندر لگایا جائے (۵) سینگی کے ذریعہ خون نکالنا اور اسی پر قیاس کرتے ہوئے فصد اور اسی کے مثل دیگر چیزوں کے ذریعہ خون نکالنا بھی ہے جو انسان کے جسم پر سینگی کے مانند اثر انداز ہوتی ہیں البتہ ٹسٹ وغیرہ کے لیے ٹھوڑا سا خون نکالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے اس لیے کہ اس کے اثر سے جسم اتنا کمزور نہیں ہوتا ہے جتنا کہ سینگی کے اثر سے ہوتا ہے (۶) قصداً جان بوجھ کر قے کرنا یعنی معدہ میں جو کچھ کھانا اور پانی ہے اسے باہر نکال دینا (۷) حیض ونفاس کا خون۔
مذکورہ بالامفسدات سے روزہ دار کا اسی وقت ٹوٹے گا جب اس کے اندر تین شرائط پائی جائیں (۱) اسے حکم اور وقت کا علم (واقفیت) حاصل ہو (۲) اس کی یاد داشت باقی ہو (۳) وہ خود مختار ہو۔(عامہ کتب فقہ)

سوال نمبر (۲) حالت روزہ میں عطر لگانا خوشبو لگانا اور اسی طرح کی اشیاء کا استعمال کیسا ہے؟

الجواب۔ روزہ کی حالت میں عطر لگانا پھول سونگھنا سرمہ لگانا تیل لگانا بال ترشوانا موئے زیر ناف مونڈنا بام لگانا ویسلین یاکریم لگانا تیل کی مالش کرنا چہرے پر لوشن لگانا داڑھی میں لال مہندی لگانا مسواک کرنا یہ سب جائز ہیں ان سب چیزوں سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔(ھکذا فتاوی مرکز تربیت افتاء وعامہ کتب فقہ)

سوال نمبر (۳) حالت روزہ میں گلو کوز لگوانا کیسا ہے کیا مسفد صوم ہے؟

الجوابـ۔جائز ہے اگر چہ اس سے بھوک بھی ختم ہوجائے کیونکہ اصل قاعدہ یہ ہے کہ منفذ کے ذریعہ کسی دوا یا غزا کا معدہ یا دماغ میں داخل ہونا روزے کو فاسد کرتا ہے مسام یا رگ کے ذریعے کوئی چیز داخل بدن ہو تو اس سے روزہ نہ جائے گا گلو کوز کی ڈراپ لگوانے سے منفذ کے ذریعے کوئی چیز اندر نہیں جاتی جیسا کہ (رد المختار) کی عبارت سے ظاہر ہے لہذا گلو کوز لگوانا حالت اضطرار میں ہو تو درست ہے ورنہ مکروہ ہے۔(الفتاوی فقیہ ملت ودیگر عامہ کتب)

سوال نمبر (۴) حالت روزہ میں مریض کو خون دینا کیسا ہے؟

الجواب۔ضرورت کے موقع پر خون دینا جائز ہے مثلا ایسا مریض جس کو اگر خون نہ دیا گیا تو وہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے گا خون دینے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا ہاں اتنا خون نہ دیں کہ ضعف طاری ہوجائے ورنہ مکروہ ہے۔(عامہ کتب فقہ وفتاوی)

سوال نمبر (۵) بد مذہبوں کی اذان پر روزہ افطار کرنا کیسا ہے؟

الجواب۔ دیوبندی وہابی شیعوں کی اذان در اصل اذان میں شمار نہیں لہذا انکی اذان پر روزہ افطار کرنا جائز نہیں۔(عامہ کتب فقہ وفتاوی)

سوال نمبر (۶)حالت روزہ میں کان آنکھ میں دوا ڈالنا کیسا ہے کیا مفسد صوم ہے؟

الجواب۔قدیم فقہائے عظام کے نزدیک بحالت روزہ کان میں دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور آنکھ میں ڈالنے سے نہیں ـ کیونکہ آنکھ میں کے درمیان کوئی منفذ نہیں اور کان اور حلق کے درمیان ہے۔(ھکذا اشراق نوری شرح قدوری)

سوال نمبر (۷) حالت روزہ میں دانت اکھڑوانا کیسا ہے ؟

الجواب۔ روزے کی حالت میں دانت اکھڑوا سکتے ہیں ـ لیکن احتیاط برتی جائے کہ خون کا ایک قطرہ بھی حلق میں نہ اترے( بہار شریعت حصہ پنجم )

سوال نمبر (۸) حالت روزہ میں ٹانکہ لگوانا کیسا ہے؟

الجواب۔حالت روزہ میں ٹانکہ لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا اس کی بھی علت وہی ہے جو گلو کوز میں مذکور ہوئی(عامہ کتب فقہ)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner