AD Banner

{ads}

( روزہ کی کل کتنی قسمیں ہیں؟)

( روزہ کی کل کتنی قسمیں ہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  روزہ کی کل کتنی قسمیں ہیں اور انکی تعریف بھی بیان فرمادیں برائے کرم 
المستفتی:۔شبیر عالم ناگور۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
روزے کی کل چھ قسمیں ہیں فرض واجب سنت مستحب نفل مکروہ ایسا ہی نور الایضاح میں مذکور ہے ینقسم الصوم الی ستة اقسام فرض وواجب ومسنون ومندوب ونفل ومکروہ اما الفرض فھو صوم رمضان ادآء وّ قضاء وصوم الکفارات والمنذور فی الاظہر واما الواجب فھو قضاء ما افسدہ من صوم نفل واما المسنون فھو صوم یوم عاشورآء مع التاسع واما المندوب فھو صوم ثلاثة من کل شھر ویندب کونھا الایام البیض وھی الثالث عشر والرابع عشر والخامس عشر وصوم یوم الاثنین والخمیس وصوم ستّ من شوال ثم قیل الافضل وصلھا وقیل تفریقھا وکل صوم ثبت طلبه والوعد علیہ بالسنة کصوم داؤد علیہ السلام کان یصوم یوما ما یفطر یوم وھو افضل الصیام واحبه الی اللہ تعالی )روزے کی اقسام۔روزے کی چھ قسمیں ہیں (۱) فرض (۲) واجب (۳) سنت (۴) مستحب (۵) نفل (۶) مکروہ) ۔فرض روزہ رمضان کا روزہ چاہے ادا ہو یا قضا کفاروں کے روزے ( ۱)  اور نذر مانے ہوئے روزے ہیں (۲)  یہ اظہریت کے مطابق ہے واجب روزہ یہ ہے کہ نفل روزہ توڑ کر قضا کیا جائے (۳) یوم عاشورہ کا روزہ نویں تاریخ کے ساتھ رکھنا سنت ہے ( ۴) مستحب روزے ہر مہینے سے تین روزے رکھنا ہے اور مستحب ہے کہ وہ ایام بیض یعنی تیرہویں چودہویں اور پندرہویں تاریخ کے دن ہو (۵) سوموار جمعرات (۶) کا روزہ رکھنا نیز شوال کے چھ روزے رکھنا ہیں ـ پھر کہا گیا ہے کہ ان کو ملاکر رکھنا افضل ہے ـ اور کہا گیا ہے کہ الگ الگ رکھنا افضل ہے ـ ہر وہ روزہ جس میں کی طلب اور اس پر ثواب کا وعدہ سنت سے ثابت ہو ـ ( وہ بھی مستحب ہے) مثلاً حضرت داؤد علیہ السلام کا روزہ کہ آپ ایک دن کا روزہ رکھتے اور ایک دن افطار فرماتے ـ یہ تمام روزہ سے افضل اور اللہ سبحانہ تعالی کے ہاں زیادہ پسندیدہ ہے(صفحہ نمبر ۲۴۴/ مصنف علامہ حسن بن عمار شرنبلالی رحمہ اللہ علیہ مترجم علامہ محمد صدیق ہزاروی سعیدی) 
واضح رہے کہ بعض کتب میں آٹھ اقسام کا بھی ذکر ملتا ہے۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner