AD Banner

{ads}

اگر کہا کہ تمہیں چاہے خدا نے ہی بھیجا ہو میں ادھار نہیں دوں گا تو کیاحکم شرع ہے؟

(اگر کہا کہ تمہیں چاہے خدا نے ہی بھیجا ہو میں ادھار نہیں دوں گا تو کیاحکم شرع ہے؟)

 مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ:خا لد نے بکر سے کہا کہ مجھے تیر ے برادر اکبر نے بھیجا ہے کہ دوہزار روپیہ ادھا ر دید و تو بکر نے کہا کہ تمہیں چاہے خدا نے ہی بھیجا ہومیں ادھار نہیں دونگا تو اس کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے آسان لفظوں میں جواب عنایت کریں۔             

 از۔محمد احمد رضا لکھیم پور۲۰؍رمضان شریف ۱۴۲۸ھ؁ 


الجواب بعون الملک الوہاب اللھم ہدایۃ الحق والصواب


اعلیٰ حضرت عظیم البرکت مجدد اعظم امام احمد رضا خان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سوال کیا گیا کہ ز اہد نے کہا آپ کی بات نہیں سنوں گا خدا کہے جب بھی نہیں سنوں گا۔اس کے جواب میں آپ تحریر فرماتے ہیں۔زاہد نئے سرے سے اسلام لائے توبہ کرے کلمئہ طیبہ پڑھے بعد تجدید اسلام ،تجدید نکاح کرے،ملخصا(فتاویٰ رضویہ جلد ششم ص ۱۱۲)


وفتاویٰ ہندیہ مع خانیہ جلد دوم مطبوعہ دیوبند ص ۲۵۹ میں ہے’’ اذاقال لوامرنی اللہ بکذالم افعل فقد کفر کذافی الکافی‘‘بکر کا یہ کہنا کفر ہے کہ تمہیں چاہے خدائے تعالیٰ نے ہی بھیجا ہو میں ادھار نہیں دوںگا اس پر لازم ہے کہ اعلانیہ توبہ واستغفار کرے نئے سرے سے کلمہ پڑھے اوربیوی والا ہو تو تجدید نکاح بھی کرے اور عہد کرے کہ آئندہ اس طرح کے کفر ی الفاظ نہیں کہے گا ۔اگر وہ ایسا نہ کرے تو مسلمانوں پر لازم ہے کہ ا س سے بالکلیہ دور رہیں،خدائے تعالیٰ کا ارشاد ہے’’ واماینسینک الشیطن فلاتقعد بعد الذکری مع القوم الظلمین ‘‘(پارہ ۷؍رکوع ۱۴) واللہ تعالیٰ اعلم

 
 محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
۲۷؍رمضان المبارک۱۴۲۸ھ؁
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
عبد الوحید رضوی مصباحی
خادم الافتاء جامعہ غازیہ فیض العلوم بہرائچ شریف
۲۰؍شوال المکرم ۱۴۲۸؁ھ






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner