AD Banner

{ads}

(مسجد میں افطار کرنے کا حکم؟)

 (مسجد میں افطار کرنے کا حکم؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  مسجد میں افطار کرنا کیسا ہے کیا مسجد میں افطاری کا انتظام کر سکتے ہیں۔المستفتی:۔۔محمد توصیف رضا گورکھپور ،

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

بہتر تو یہ ہے کہ مسجد کے متصل کوئ جگہ بنا لی جائے جہاں افطار کریں مسجد میں معمول بنا کر کھانا درست نہیں ہے ـ مسجد میں کھانے کی صورت میں دو باتوں کی احتیاط رکھی جائے ـ۔( ۱ ) مسجد میں کھانے کے ذرات نہ گریں اور مسجد ملوث نہ ہو(۲) مسجد میں داخل ہوتے وقت نفلی اعتکاف کی نیت کرلیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner