AD Banner

{ads}

(مرحومین کی طرف سے قربانی کرنا کیسا ہے؟)

 (مرحومین کی طرف سے قربانی کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  مرحومین  کی طرف سے قربانی کرنا شرعاً کیسا ہے؟
المستفتی:۔ شمس الدین خان پھول پور۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
میت کے طرف سے قربانی کرنا جائز ہے ـ جیسا کہ حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان قدس سرہ نے تحریر فرمایا کہ قربانی اللہ عزوجل کے لئے کی اور اس کا ثواب جتنے مسلمانوں کو پہنچانا چاہا اگر چہ عام امت مرحومہ کو تو قربانی درست ہے ہاں اگر میت نے وصیت کیا تھا تو سب گوشت صدقہ کرے اور اگر وصیت نہ کیا ہو تو جو گوشت قربانی کا حکم ہے اس کے بھی یہی ہیں یعنی مستحب تین حصہ ہیں ایک اپنا ایک اقارب ایک مساکین کا(بحوالہ فتاوی رضویہ جلد نمبر۸ قدیم صفحہ نمبر ۴۶۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner