AD Banner

{ads}

(سرکار علیہ السلام کو محمد صاحب کہنا کیسا ہے ؟)

  (سرکار علیہ السلام کو محمد صاحب کہنا کیسا ہے ؟)

 مسئلہ :کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ :سرکار علیہ السلام کو محمد صاحب کہنا کیسا ہے ؟بینوا توجرو ا

المستفتی۔عبد العزیز قا دری ۱۴۲۶ ؁ھ

ا لجواب بعو ن المجیب الوہاب ھو الھادی الی الصواب

  اعلی حضرت مجدد اعظم امام احمد رضا رضی اللہ تعا لی عنہ اسی طرح ایک سوال کا جواب دیتے ہو ئے تحریر فرما تے ہیں ’’حضور  اقدس  ﷺ  پر اطلاق صاحب خود قرآن عظیم وارد ہے ’’والنجم اذا ھویٰ ماضل  صاحبکم وماغویٰ ‘‘ مگر نام اقدس کے سا تھ اس طرح پر لفظ صاحب کاملانا یہ آریوں اور پادریوں کا شعار ہے وہ اسے متبذل تعظیم میں لاتے ہیں جو زید وعمر کے لئے رائج ہے کہ شیخ صاحب،مرزا صاحب،پا دری صاحب، پنڈت صاحب لہذا اس سے احتراز چا ہئے ہاںیوں کہا جا ئے کہ حضور  ﷺ ہما رے صاحب ہیں آقا ہیں ،مالک ہیں ،مو لیٰ ہیں۔اھ(فتاویٰ رضویہ جلد ۶ص ۱۲۰)واللہ تعا لی اعلم با لصواب

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲۷؍ صفر المظفر۱۴۲۶؁ھ 







مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner