AD Banner

{ads}

(روزے دار سفر میں کہاں کے ٹائم سے افطار کرے؟)

 (روزے دار سفر میں کہاں کے ٹائم سے افطار کرے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر کوئ شخص حالت سفر میں ہو اور روزہ ہو افطاری کا وقت ہو جائے تو کہاں کے ٹائم سے روزہ کھولے گا جہاں سے سحری کیا تھا وہاں کے ٹائم سے یا پھر اور منزل پر پہونچ کر۔ 
المستفتی:۔احمد رضا رضوی بہار۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
دوران سفر صورت موجودہ میں آپ اپنے منزل پر ہی روزہ افطار کرینگے جیسے مثال کے طور پر ممبئی جانا ہے اور سحری یوپی میں رہ کر کیا سفر شروع کیا یہاں تک کہ افطاری کے وقت ممبئی پہونچ گیا تو افطاری ممبئی کے ٹائم سے ہی کرےگا ممبئی میں ہوتے ہوئے اپنے آبائی وطن کے ٹائم کا انتظار نہیں کیا جائے گا ـ لہذا جو جہاں ہو وہیں کے اوقات کے مطابق نماز اور سحر وافطار کرے گا ایسا ہی شریعت مطہرہ سے ثابت ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner