AD Banner

{ads}

(مطالعہ نہ کرنے کے نقصانات)

 (مطالعہ نہ کرنے کے نقصانات)


مطالعہ نہ کرنے والوں کو ایک عذر لنگ"وقت کی تنگی " اور ''عدیم الفرصتی" ہے_ جیسے تجارت پیشہ افراد اپنی کاروباری مصروفیات کا بہانہ بناتے ہیں کچھ اہل وعیال کی"خدمت" اور ضروریات زندگی کی"فراہمی" کو مطالعہ نہ کر سکنے کا سبب قرار دیتے ہیں بعض کے پاس تو کوںٔی کام نہ ہونے کی "مصروفیات" مطالعہ کے لیے وقت نکالنے میں رکاوٹ ہوتی ہے_

ایسوں کی خدمت میں عرض ہے کہ وہ ٹھنڈے دل سے غور کریں کیا واقعی ان کے پاس مطالعے کا وقت بالکل نہیں? تو جواب ضرور"نہیں" میں آۓ گا کیونکہ ایسے اکثرو بیشتر افراد ٹی وی دیکھنے, کرکٹ اور دیگر فضول کھیل کھیلنے یا دیکھنے یا ان کی کمنٹری سننے, ایف ایم سے "مستفید" ہونے, دوستوں کے ساتھ گپ شپ لگانے, دن رات انٹر نیٹ چیٹنگ اور فضول وعشقیہ ایس ایم ایس کرنے فیس بک(Facebook),یوٹیوب (Youtube) اور دیگر ویب ساںٔٹ(Websites) پر بلا وجہ گھنٹوں صرف کرنے, موباںٔل پیکیز  پر گھنٹوں باتیں کرنے, سر شام چوراہوں پر بیٹھ کر رات دیر گںٔے تک"چبوترہ کانفرانس" کرنے, ملکی بین الاقوامی معاملات پر "بےلاگ تبصرے"کرنے سیروتفریح کرنے وغیرہ ایسے کوںٔی کاموں کے لیے وقت نکال لیتے ہیں لہذا انہیں اپنی غیر مفید مروفیات کو کم یا ختم کرکے مطالعہ کے لیے وقت نکال لینا چاہیے, ہر شخص خواہ کتنا ہی مصروف ہو وہ کم وبیش ایک گھنٹہ مطالعہ کر لیے آرام سے نکال سکتا ہے_


ذرا سوچیے! اگر ایک شخص روزانہ ایک گھنٹہ مطالعہ کرے اور ایک گھنٹہ میں 20 صفحات کا مطالعہ کرے تو ایک ماہ میں 600 صفحات کتاب پڑھ سکتا ہے اور ایک سال میں 7300(سات ہزارتین سو) صفحات کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے_ بالفرض ایک شخص کی عمر 65 سال ہو اور وہ اپنی تعلیم سے فارغ ہوکر 25 سال کی عمر میں مطالعہ شروع کرے اس طرح وہ 40 سال مطالعہ کرے گا, اور اس مدت میں 292000(دو لاکھ بانوے ہزار) صفحات پڑھ ڈالے گا, اوسطا اگر ایک کتاب 80 صفحات کی ہوتو اس دوران تقریباً 3600 کتابوں کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے_

اندازہ کیجیے! اتنی کتابوں کے مطالعہ کے بعد آپ کے علم اور معلومات کی کیفیت کیا ہوگی؟ اور اس علم کا آپ کے ساتھ ساتھ آپ کے بچوں, اقرباء واحباء, ہمسایوں اور ملک وملت کو کس قدر فاںٔدہ ہوگا, بصورت دیگر ایک بڑا ذاتی وعاںٔلی اور قومی نقصان ہوگا جس کی تلافی ممکن نہیں, پھر جب ہر شخص کے لیے وقت نکالنا ممکن ہے تو اب وقت نہ ملنے کے عذر کو"عذر لنگ" نہیں کہیں گے تو اور کیا کہیں گے اور اگر مقدور بھر کوشش کے باوجود بھی کسی کو وقت نہ ملے تو کم از کم وہ اپنی زندگی کے ان چھوٹے چھوٹے اور بکھرے ہوۓ لمحات(جو دنوں,ہفتوں,اور سالوں,کے دوران فضول صرف ہوتے ہیں ان)سے فاںٔدہ اٹھا سکتا ہے اور صحیح ٹاںٔم ٹیبل اور منصوبہ بندی کرکے ان اوقات کو زبردست نتاںٔج اور ثمرات  کے حامل لمحات میں بدل سکتا ہے_ دعاگو ہوں اللہ تعالی ہم سب کو زیادہ سے زیادہ مطالعہ کرنے کی توفیق و رفیق عطا فرماۓ اور مسلک اہلسنت وجماعت یعنی مسلک اعلیحضرت پر سختی سے قاںٔم و داںٔم رکھے اور ہم سب کو مسلک اعلی حضرت کا سچا پاسبان بناۓ آمین ثم آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم

طالب دعا:- محمد ارشاد احمد کپلوستو نیپال

متعلم:- طیبتہ العلماء جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی مںٔو




کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner