AD Banner

{ads}

نورانیت مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا منکر کیسا ہے؟

(نورانیت مصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا منکر کیسا ہے؟)

  مسئلہ:کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ: جو شخص سید کو نین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو نور نہ جانے اور نور نہ مانے بلکہ نور محمد ی کا منکر ہو تو ایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ۔شرعا وہ مومن رہا یا گمراہ ہوگیا؟بینوا تو جروا   المستفتی۔ محمد اظہار حسین کالپی شریف 

الجـــواب اللھم ہدایۃ الحق و الصواب 

حضور رحمت عالم نور مجسم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا نور ہونا قرآن مجید اور احادیث کریمہ سے ثابت ہے قال اللہ تعالیٰ ’’قدجاء کم من اللہ نور وکتاب مبین‘‘(پا رہ ۶رکوع ۷آیت ۱۵)

 تفسیر جلالین شریف میں ہے’’ قدجاء کم من اللہ نور ‘‘ھو النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم(وکتاب) قرآن (مبین ) بین ظاہر ‘‘آگیا اللہ کی جانب سے تمہارے پاس ایک نور،وہ نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں (اور کتاب ) قرآن (مبین ) روشن ظاہر۔( ص ۹۷)
تفسیر خازن میں کلمہ نور کے بعد مرقوم ہے یعنی محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مراد حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔(جلد دوم ص ۲۴ )

اللہ تعالیٰ نے انہیں نور سے موسوم کیا ،کیونکہ آپ سے ہدایت ملتی ہے ،جس طرح اندھیرے میں روشنی سے ہدایت ملتی ہے۔حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو مخاطب کرکے سید المرسلین صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم فرماتے ہیں ’’یاجابر ان اللہ تعا لی خلق نور نبیک قبل کل شئی‘‘اے جابر اللہ تعالیٰ نے تیرے نبی کے نور کو ہر چیز سے پہلے پیدا فرمایا(مواہب اللدنیہ جلد اول ص ۸۹)

اور دوسری حدیث میں شفیع المذنبین ﷺفرماتے ہیں’’اول ما خلق اللہ نوری ‘‘سب سے پہلے اللہ تعالیٰ نے میرے نور کو پید ا فرمایا۔(مطا لع المسرات شرح دلا ئل الخیرات ص ۲۶۵)

لہٰذا حضور نبی کریم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کے نور ہونے کا جو منکر ہے وہ قرآن مجید اور حدیث نبوی کے انکار کی وجہ سے گمراہ وبیدین ہوا۔واللہ تعالیٰ اعلم 

 محمدمعین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
۱۲؍شعبان المعظم ؍۱۴۲۹ھ؁



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner