AD Banner

{ads}

(حالت ناپاکی میں غسل کیئے بغیر روزہ رکھنا کیسا ہے؟)

 (حالت ناپاکی میں غسل کیئے بغیر روزہ رکھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید سویا ہوا تھا اور رات میں احتلام ہوگیا اور زید بغیر غسل کیئے روزہ کھ لیا تو روزہ ہوگا یا نہیں برائے مہربانی حوالہ کےساتھ جواب عنایت فرمائے۔جواب کا منتظر ہوں
المستفتی:۔اسیر رضا دیناج دیناجپوری۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئلہ میں غسل کیئے بغیر روزہ رکھنے سے روزہ پر فرق نہیں آتا ہے احتلام ہونے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہاں البتہ غسل میں اتنی تاخیر کرنا کہ نماز چھوٹ جائیں تو گناہ وحرام ہےجیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ جنابت کی حالت میں صبح کی بلکہ اگرچہ سارے دن جنب رہا روزہ نہ گیا مگر اتنی دیر تک قصداً غسل نہ کرنا کہ نماز قضا ہو جائے گناہ و حرام ہے۔ حدیث میں  فرمایا: کہ  جنب جس گھر میں ہوتا ہے، اس میں رحمت کے فرشتے نہیں  آتے۔ (بہار شریعت جلد نمبر ۱ حصہ نمبر پنجم ۵ صفحہ نمبر ۹۸۴ مسئلہ نمبر ۱۳/ ۱۴ ان چیزوں کا بیان جنسے روزہ نہیں جاتا)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner