AD Banner

{ads}

( فرض روزہ کی کل کتنی قسمیں ہیں اور انکی تعریف؟)

 ( فرض روزہ کی کل کتنی قسمیں ہیں اور انکی تعریف؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  فرض روزہ کی کل کتنی قسمیں ہیں اور انکی تعریف بھی بیان فرمادیں برائے کرم
المستفتی:۔شبیر عالم ناگور۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
فرض روزے کی دو قسمیں ہیں واجب اور نفل۔ پھر واجب کہ بھی دو قسمیں ہیں ایک وہ کہ جو کسی خاص زمانہ سے تعلق رکھے جیسے رمضان شریف اور نذر معین کے روزے پس یہ روزے رات سے نیت کر لینے سے ہوتے ہیں اگر کسی نے صبح تک نیت نہیں کی تو اسے زوال سے پہلے پہلے نہت کر لینی کافی ہے ۔

فائدہ۔ جامع صغیر میں دو پہر سے پہلے نیت کرنی مذکور ہے اور یہی صحیح ہے  ۔

اور دوسری قسم وہ ہے جو ذمہ ثابت ہوتی ہے جیسے رمضان شریف کی قضا اور نذر مطلق اور کفارے کے روزے پس اس قسم کا روزہ رات سے نیت کیے بغیر نہیں ہوتا اور یہی حکم ظہار کے روزے کا ہے اور نفلی سب روزے زوال سے پہلے نیت کر لینے سے ہوجاتے ہیں (اشراق نوری شرح قدوری شریف صفحہ نمبر ۷۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner