AD Banner

{ads}

نو شیرواں کے متعلق امام بریلوی اور شیخ سعدی کے کلام میں صورت تطبیق کیا ہے؟

 (نو شیرواں کے متعلق امام بریلوی اور شیخ سعدی کے کلام میں صورت تطبیق کیا ہے؟)

مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان دین و ملت اس مسئلہ میں کہ :اعلی حضرت امام احمدرضا رضی اللہ تعا لی نے ار شاد فرمایا ہے نو شیرواں کے احکام کو اگر حق جان کر کو ئی عادل کہے تو کفر ہے ورنہ حرام ہے جبکہ شیخ سعدی  سیرازی رضی اللہ تعا لی عنہ نے بو ستاں میں ایک باب اس کے عدل و انصاف کے متعلق ہی باندھا ہے تو اس میں تطبیق کی کیا صورت ہو گی ۔بینوا توجرو ا    

المستفتی محمد صا بر القا دری متعلم جا معہ غریب نواز ضلع باندہ  ۵؍نومبر  ۲۰۰۸؁ء  

ا لجـــــــــــــــــــــــــــــــواب بعو ن المجیب الوہاب ھو الھادی الی الصواب

  بلا شبہ نو شیرواں کے احکام کو حق جان کر اسے عادل کہنا کفر ہے ورنہ حرام ہے اس لئے کہ نو شیرواں مشرک تھا اور شرک عند اللہ سب سے بڑا ظلم ہے تو سب سے بڑے ظالم کو عادل کیسے کہہ سکتے ہیں ،رہا شیخ سعدی سیرازی یا دوسرے علماکا نوشیروا ں کو عادل کہنا تو یہ صرف رعایا کی دیکھ بھال فریا درسی اور داد رسی کے لحاظ سے ہے ۔

جیسا کہ شیخ عبد الحق محدث دہلوی رضی اللہ عا لی عنہ تحریر فرما تے ہیں :’’مو رخین کہتے ہیں کہ اس زما نے میں نو شیرواں باد شاہ تھا (حالانکہ یہ غلط ہے )اس لئے کہ نو شیرواں حضور  ﷺ کے زمانے ولادت کے وقت تھا جیسا کہ زبانوں پر مشہور ہے کہ ’’ ولد فی زمن الملک العادل ‘‘میں بادشاہ انصاف پسند کے زمانے میں پیدا ہوا ،مگر محدثین کے نزدیک یہ صحیح نہیں ہے اور یہ کیسے درست ہو سکتا ہے کہ شرک کی صفت کے سا تھ عدل کی صفت کی جا ئے حالانکہ شرک بذات خود ظلم ہے اللہ تعالی فرماتا ہے ’’ان الشرک لظلم عظیم ‘‘بیشک شرک بہت بڑا ظلم ہے، مو رخین کہتے ہیں کہ عدل سے مراد رعایا کی دیکھ بھال ہے فریاد رسی اور داد رسی ہے جسے محاورہ میں عدل کہتے ہیں لیکن اسم عدل کی ادا ئیگی حضور  اکرم  ﷺ کی زبان مبا رکہ سے ہو بہت بعید ہے ۔(مدارج النبوۃ جلد ۲؍۳۸۳) اھ ملخصا  واللہ تعا لی اعلم با لصواب

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۲۱؍ نو مبر ۲۰۰۸؁ء





مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner