AD Banner

{ads}

(ٹائی پہن کر تقریر کر نا جا ئز ہے یا نہیں؟)

(ٹائی  پہن کر تقریر کر نا جا ئز ہے یا نہیں؟)

 مسئلہ :کیا فرما تے ہیں مفتیان کرام اس مسئلہ میں کہ :ٹا ئی پہن کر تقریر کر نا جا ئز ہے یا نہیں؟بینوا توجرو ا

 المستفتی محمد فہیم رضوی نوری ۱۰؍ ربیع الاول۱۴۲۹؁ھ  

ا لجواب بعو ن المجیب الوہاب ھو الھادی الی الصواب

  جو بات کفا ر یا بد مذہبان اشرار یا فساق فجار کا شعار ہو بغیر کسی حاجت صحیحہ شرعیہ کے بر غبت نفس اس کا اختیار مطلقا ممنوع و ناجا ئز و گناہ شدید صریح حرام بد انجام ہے مرتکب بحکم حدیث و فقہ بڑا فاسق مردود الشہادہ اور مستحق ملا مت وعذاب آخرت ہے نعوذ با للہ تعا لی من العذاب ومو جباتہ اور ٹا ئی باندھنے والا فاسق و  معلن ظا لمین میں سے ہے ۔جیسا کہ ارشاد با ری تعا لی ہے’’واما ینسینک الشیطن فلا تقعد بعد الذکری مع القوم الظلیمن‘‘یعنی اور جو کہیں تجھے شیطان بھلا دے تو یاد آ نے پر ظالموں کے پاس نہ بیٹھ (پا رہ ۷سورہ انعام۶۸)

عارف باللہ ملا احمد جیون رحمۃ اللہ تعا لیٰ علیہ اس آ یت کے تحت تحریر فرما تے ہیں :’’وان القوم الظلمین یعم المبتد ع والفاسق والکا فر ‘‘یعنی قوم ظالم مبتدع ،فا سق ،اور کا فر سب کو شا مل ہے ۔(تفسیر احمدیہ ؍۲۵۵)اھ ملخصا  ھکذا فی الفتاوی الرضویہ و المصطفویہ وغیرہما ۔ واللہ تعا لی اعلم با لصواب

العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 

کتـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــبہ

۱۴؍ربیع النور  ۱۴۲۹؁ھ





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner