AD Banner

{ads}

(نیک نیتی کا پھل)

(نیک نیتی کا پھل)

حکایت بیان کی جاتی ہے کہ چوروں کی ٹیم رات کے پہلے حصہ میں ایک قافلہ پر . ڈاکہ ڈالنے کے لئے نکلی ، جب رات زیادہ چھا گئی تو وہ مسافر خانہ میں آئے اور دروازہ کھٹکا کر مسافر خانہ کے لوگوں سے کہنے لگے: (انا جماعة من الغزاة و نريد ان نبیت الليلة في رباطکم)

 ہم غازیوں کی جماعت ہیں اور ہم تمہارے مسافر خانہ میں رات گزارنا چاہتے ہیں۔ لوگوں نے ان کے لئے دروازہ کھولا۔ وہ سب اس میں داخل ہو گئے۔ مسافر خانہ کا مالک اللہ تعالیٰ کا قرب اور برکت حاصل کرنے کے لئے ان غازیوں کی خدمت کے لئے کمر بستہ ہو گیا۔ اس کے پاس ایک معذور بچہ بھی تھا جو کہ اپنے قدموں پر کھڑا نہیں ہو سکتا تھا۔ مسافر خانہ کے مالک نے ان چوروں اور ڈاکووں کا جھوٹا کھانا اور بچا ہوا پانی بطور برکت لیا۔ اور اپنی بیوی سے کہا: (لنمسخ ولدنا بهذا اعضاءه  فلعله يشفى ببركة هولاء الغزاة) 

 اپنے بیٹے کے سارے اعضاء پر یہ پانی مل دو ہ شائد ان غازیوں کی برکت سے اللہ پاک اس کو شفاء دے دے۔ چنانچہ انہو ں نے ایسا ہی کیا۔ جب صبح ہوئی تو ڈاکوؤں نے لوگوں سے مال لوٹا اور شام کو مسافر خانہ کے مالک کے پاس آئے تو دیکھا کہ وہ بچہ بالکل ٹھیک چل رہا ہے تو انہوں نے مسافر خانہ کے مالک سے کہا کہ یہ وہی بچہ ہے جس کو ہم نے کل معذور دیکھا تھا۔ اس نے کہا: (نعم اخذت سوركم وفضل ماء كم ومسحته به فشفاه الله ببر کتکم) 

 ہاں، میں نے تمہارا جھوٹا اور بچا ہوا پانی لے کر اس کومل دیا تھا، پس اللہ تعالیٰ نے تمہاری برکت سے اس کو شفاء دے دی۔ یہ سن کر وہ سب رونے لگے اور کہنے لگے: (اعلم يا ايها الرجل اننا لسنا بغزاة)  اے بندہ خدا تو جانتا ہے۔ ہم تو غازی نہیں ہیں بلکہ ہم تو چور ہیں۔ ڈاکہ ڈالنے کے لئے نکلے تھے۔ لیکن اللہ پاک نے تیری اچھی نیت کی وجہ سے تیرے بیٹے کو عافیت بخشی ہے۔ لہذا ہم بھی اللہ پاک سے تو بہ کرتے ہیں۔ ان سب نے توبہ کی اور سارے غازی اور مجاہد فی سبیل اللہ بن گئے ۔ اور اسی مشن میں فوت ہوئے۔(حکایات قلیوبی ص۔۵۱)

خلاصہ: نیت اچھی اور سچی ہو تو اللہ تعالیٰ اس کا پھل ضرور دیتا ہے۔


طالب دعا

ناچیز محمد ابرارالقادری




کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner