AD Banner

{ads}

قناعت کی سوکھی روٹی

 قناعت کی سوکھی روٹی


فلسطین فتح ہوا تو خلیفہ دوم حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کچھ دن بیت القدس میں ٹھہر گئے ۔ امیر المؤمنین کی باری باری کئی صحابہ کرام نے دعوت کی۔ ایک دن خلیفہ دوم نے سپاہ سالار اسلام حضرت ابو عبیدہ ابن الجراح رضی اللہ عنہ سے از راہ خوش طبعی پوچھ لیا:”ابو عبیدہ ، کیا بات ہے، تم نے کبھی میری دعوت نہیں کی ؟“

حضرت ابو عبیدہ رضی اللہ تعالی عنہ نے جواب دیا:امیر المومنین ! آپ میرے گھر تشریف لائیں، یہ تو میرے لئے بڑی سعادت کی بات ہو گی۔ لیکن میں اس اندیشے سے آپ کی دعوت نہ کر سکا کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ امیر المومنین کو ابو عبیدہ کا دستر خوان ناگوار  لگ جائے“۔ 

آخر کار حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے دعوت قبول کر لی۔ ابو عبیدہ کے گھر پہنچے تو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ سادے سے دستر خوان پر روٹی کے چند ٹکڑے رکھے ہیں اور پیالیوں میں پانی رکھا ہے۔ حضرت ابو عبیدہ نے عرض کی:

”امیر المومنین! یہی میری خوراک ہے۔ دونوں وقت پانی میں ڈبو کر روٹی کے سوکھے ٹکڑے کھا لیا کرتا ہوں۔ اور رب کا شکر ادا کرتا ہوں“۔

اسلامی جرنیل حضرت ابو عبیدہ کی اس سادگی کو دیکھ کر حضرت عمر کی آنکھیں بھر آئیں ۔ امیر المومنین نے اس وقت فرمایا تھا:”لوگو گواہ رہنا! شام آکر سب بدل گئے؛ لیکن یہاں کی بہاریں ابو عبیدہ کو نہیں بدل سکیںیہ وہی ابو عبیدہ ابن جراح ہیں ، جن کے نام سے ہی رومیوں کے پسینے چھوٹ جایا کرتے تھے۔ جنگوں میں دشمن کی جس صف میں گھس جاتے ، اسے تن تنہا تہس نہس کرکے ہی لوٹتے۔ لیکن آپ کی سادگی کا یہ عالم تھا کہ کوئی سفیر آتا تو کسی سے ہوچھے بغیر وہ یہ نہیں کہ پاتا کہ مسلمانوں کا امیر کون ہے۔ (رضی اللہ تعالی عنھم )

جانثاران بدر و احد پر درود

حق گزاران بیعت پہ لاکھوں سلام


انصار احمد مصباحی


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner