AD Banner

{ads}

(محرم الحرام کے مہینے میں تیجہ دسواں بیسواں کرنا کیسا ہے؟)

 (محرم الحرام کے مہینے میں تیجہ دسواں بیسواں کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  محرم الحرام کے مہینے میں دسواں بیسواں چالیسواں کرنا کیسا ہے جواب دیکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی؟
المستفتی:۔رضوان احمد خان
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمۃ تحریر فرماتے ہیں کہ محرم الحرام کے مہینے میں بھی تیجہ چالیسواں ہو سکتا ہے عوام کا یہ خیال کہ عشرۂ محرم میں سوائے شہدائے کربلا رضی اللہ عنہم کے دوسرے کی فاتحہ نہیں ہو سکتی یہ غلط ہے۔ (بحوالہ فتاوی امجدیہ جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۳۵۷)(ملحضاً ضیاء شریعت جلد نمبر۱ صفحہ نمبر ۲۳۰)
مذکورہ باتوں سے پتہ چلا کہ محرم الحرام کے مہینے میں تیجہ دسواں بیسواں چالیسواں کرنا جائز ہے کرنے میں کوئ قباحت نہیں۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner