AD Banner

{ads}

(جو حضرت فاطمہ کو اذیت دے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟)

 (جو حضرت فاطمہ کو اذیت دے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو حضرت فاطمہ کو تکلیف دے اس کے بارے میں کیا حکم ہے؟
المستفتی:۔محمد سلیم رضا برہڑگنج۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

تاجدار دو عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی اپنی بیٹی سے محبت ایسی محبت ہے جس کی مثال دنیا میں موجود ہی نہیں ـ نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں ـ فاطمہ میرا ٹکڑا ہے فاطمہ میرا دل ہے فاطمہ میری روح ہے ـ جو اس کو ایذا دیتا ہے وہ مجھکو ایذا دیتا ہے اور جو مجھکو ایذا دیتا ہے وہ خدا کو ایذا دیتا ہےوھی بضعة منی وھی قلبی وھی روحی التی  بین حینی من اذا ھا فقد اذانی واذانی  فقط اذی اللہ ( از شہید ابن شہید جلد نمبر۱ صفحہ نمبر ۳۸)

مذکورہ بالاسطور سے پتہ چلا کہ حضرت سیدتنا فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالی عنہا کو ایذا دینا ہے گویا نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو ایذا دینا ہے اور نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کو ایذا دینا گویا خدا عزوجل کو ایذا دینا ہے اور جو اللہ سبحانہ تعالی کو دے اس کا ٹھکانہ خدا ہی بہتر جانتا ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner