AD Banner

{ads}

(قربانی کی دعاء اگر نہ پڑھیں تو کیا حکم ہے ؟)

 (قربانی کی دعاء اگر نہ پڑھیں تو کیا حکم ہے ؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ قربانی کی دعا اگر نہ پڑھیں صرف بسم اللہ اللہ اکبر پڑھ کر ذبح کرے تو قربانی ہوگی یا نہیں؟  المستفتی:۔  اشرف شمس تبریز گورکھپوری۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
قربانی میں نیت قربانی اور بسم اللہ اللہ اکبر پڑھنا ضروری ہے دعا پڑھنا ضروری نہیں بلکہ مستحب ہے ـ اسی وجہ سے اگر کسی مسلمان نے قربانی کی نیت سے جانور خریدا تو کسی نے اس کی اجازت اور قربانی کی دعا پڑھے بغیر اسے ذبح کردیا اور مالک نے گوشت لے لیا اس سے تاوان نہیں لیا تو قربانی مالک کی طرف سے ہوگئی۔
در مختار مع شامی جلد نمبر ۵ صفحہ نمبر ۲۳۲ پر ہے(لو شراھا بنیة الاضحیة فذبحھا غیرہ بلا اذنه فان اخذھا مذبوحة ولم یضمنه اجزأته)(فتاوی فقیہ ملت جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۲۵۱)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner