AD Banner

{ads}

(رمضان میں شیطان کے قید ہونے کا کیا معنی ہے؟)

 (رمضان میں شیطان کے قید ہونے کا کیا معنی ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  رمضان میں شیطان کو قید کردیا جاتا ہے بند کردیا جاتا ہے پھر ہمارے یہاں ایک لڑکی کے اوپر شیطان حاضر ہوتا ہے سواری آتی ہے حضرت بتائیں کیا سہی ہے۔
المستفتی:۔نظام الدین آعظم گڑھ
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ایک شیطان خارجی ہوتا ہے اور ایک داخلی، رمضان المبارک میں خارجی شیطان مقید کردیا جاتا ہے، اور داخلی والا انسان کے ساتھ ہمیشہ رہتا ہے، جو انسانوں کو گناہوں کی ترغیب دیتا ہے / اور جو حدیث شریف میں آیا ہے کہ شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ اللہ تعالی دلوں سے برے خطرات وخیالات کو دور فرمادیتا ہے ایسا ہی شیخ محقق علامہ عبد الحق محدث دہلوی علیہ الرحمہ نےاشعۃاللمعات کے جلد دوم میں فرمایا ہے(  فتاوی مشاہدی صفحہ نمبر ۳۶۸)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی









Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner