AD Banner

{ads}

(روزے کی حالت میں حیض کو روکنا کیسا ہے؟)

 (روزے کی حالت میں حیض کو روکنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  عورت اپنے گندے پانی یعنی حیض کو دوا کھا کر روک سکتی ہے اور روزہ رہ سکتی ہے جلدی جواب دیں۔ 
المستفتی:۔محمد مشتاق احمد امرڈوبھا سنت کبیر نگر۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں اگر دوا کھانے سے یا کسی اور وجہ سے حیض ونفاس  بند ہوجائیں تو روزہ رکھ سکتی ہے ـ خیال رہے کہ اس طرح حیض ونفاس کو روکنا طبی نقطۂ نظر سے سخت نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔(بحوالہ فتاوی یورپ وبرطانیہ صفحہ نمبر ۲۳۲ )
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner