AD Banner

{ads}

(روزہ کی تعریف کیا ہے؟)

 (روزہ کی تعریف کیا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  لوگ کہتے ہیں روزہ کا نام ہے تمام برے کاموں سے رک جانا کیا یہ صحیح ہے روزہ کی تعریف کیا ہے۔
المستفتی:۔ حافظ محمد سلیم رضا جمدا شاہی بستی۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
جی ہاں لغت میں صوم کا مطلب ہے ـ الامساك والکف عن الشئ ـ یعنی کسی شیٔ سے رک جانا اور کسی شئ سے بعض رہنا اور اصطلاحی تعریف : الامساک نھار عن المفطرات بنیة من اھله من طلوع الفجر الی غروب الشمس :شریعت میں روزہ سے مراد یہ ہے کہ طلوع فجر سے لے کر غروب شمس تک ایسی تمام چیزوں سے باز رہنا جن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اس کی طرف سے جو روزہ کی نیت کا اہل ہو ـ ایسی حثیت کو روزہ کہا جاتا ہے۔( فتاوی یورپ وبرطانیہ صفحہ نمبر ۲۲۶)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner