AD Banner

{ads}

(روزے کی حالت میں حیض آجائے تو اس کی لیے کیا حکم ہے؟)

  (روزے کی حالت میں حیض آجائے تو اس کی لیے کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر روزے کی حالت میں حیض آ جائےکیا کرے؟
المستفتی:۔عبد اللہ ۔

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسؤلہ میں روزے کے دوران جس وقت بھی حیض ماہواری شروع
ہوجائے اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے اور کھانا پینا جائز ہو جاتا ہے مگر بہتر ہے کہ
روزہ داروں کی طرح دن گزارے ۔ اس حکم کے لیے کوئ خاص وقت متعین
نہیں دن میں جس وقت بھی حیض ماہواری شروع ہو تو یہی حکم ہوگا البتہ روزہ
داروں کے سامنے کھانے پینے سے بچنا چاہئے ـور دوسرے دنوں میں اس روزے
کا قضاء کرے جیسا کہ مراقی الفلاح علی صدر الطحاوی میں ـ ومن له نوبة حمی
اوعادة حیض لا باس بفطرة علی ظن وجوہ (صفحہ نمبر ۶۵۴ )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner