AD Banner

{ads}

(حالت روزہ میں ناک میں اسپرے کرنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟)

 (حالت روزہ میں ناک میں اسپرے کرنے سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حالت روزہ میں اگر کوئی شخص ناک میں اسپرے کرلے بیماری کی وجہ سے تو روزہ فاسد ہو جاتا ہے کیا قضاء بھی لازم ہے حضور تشفی بخش جواب سے نوازیں منتظر جواب 
المستفتی:۔حافظ عرفان کرناٹک بنگلور۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
حالت روزہ میں ناک میں اسپرے کرنے سے روزہ ٹوٹ گیا اب اس کی قضاء یعنی اس روزہ کے بدلے میں ایک اور روزہ رکھنا لازم ہوگا جیسا کہ فتاوی عالمگیری میں ہے(ـ ان سنتشق فدخل الماء جوفه ان کان ذاکراً لصومه فسد صومه وعلیہ القضاء ")یعنی اگر کسی شخص نے ناک میں پانی چڑھایا اور پانی جوف تک پہونچ گیا اور اسے اپنا روزہ دار ہونا یاد بھی ہے تو اس کا روزہ ٹوٹ گیا اس پر اس روزہ کی قضاء لازم ہوگی مزید صاحب بہار شریعت حضرت علامہ مفتی امجد علی خان اعظمی رحمۃ اللہ تعالی علیہ بہار شریعت میں فرماتے ہیں ناک میں پانی چڑھایا اور دماغ کو چڑھ گیا روزہ جاتا رہا مگر جب کہ روزہ رہنا بھول گیا ہو تو نہ ٹوٹے گا اگر چہ قصداً ہواور بہار شریعت میں ہے ناک سے دوا چڑھائی تو ان سب صورتوں میں صرف قضاء لازم ہے کفارہ نہیں۔( فتاوی اہل سنت احکام روزہ واعتکاف صفحہ نمبر , ۱۸, ۱۹,)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner