AD Banner

{ads}

( کھنکھار یا تھوک نگل لیا تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟)

 ( کھنکھار یا تھوک نگل لیا تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا؟)
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ روزہ کی حالت میں اگر کھنکھار یہ تھوک نگل لیا تو کیا روزہ ٹوٹ جائے گا۔شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔
المستفتی:۔عارف رضا کانپوری یوپی
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
بات کرنے میں  تھوک سے ہونٹ تر ہوگئے اور اُسے پی گیا یا مونھ سے رال ٹپکی، مگر تار ٹوٹا نہ تھا کہ اُسے چڑھا کر پی گیا یا ناک میں رینٹھ آگئی بلکہ ناک سے باہر ہوگئی مگر منقطع نہ ہوئی تھی کہ اُسے چڑھا کر نگل گیا یا کھنکار مونھ میں آیا اور کھا گیا اگرچہ کتنا ہی ہو، روزہ نہ جائے گا مگر ان باتوں سے احتیاط چاہیے۔مکھی حلق میں چلی گئی روزہ نہ گیا اور قصداً نگلی تو جاتا رہا۔ (بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۹۸۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner