AD Banner

{ads}

( حالت روزہ مشت زنی کیا اور انزال ہوگیا تو روزہ کا کیا حکم ہے؟)

  ( حالت روزہ مشت زنی کیا اور انزال ہوگیا تو روزہ کا کیا حکم ہے؟)


السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ مشت زنی کیا اور انزال ہوگیا تو ٹوٹ گیا یا پھر باقی رہا اور ٹوٹ جائے تو کفارہ ہے کیا روزے کی حالت میں مشت زنی   المستفتی:۔حسرت علی خان سسواں پٹھان 
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
مشت زنی شرعی اعتبار سے ناجائز وگناہ اور طبی اعتبار سے نقصان دہ ہے لہذا عام حالات میں اس سے احتراز کرنا لازم و ضروری ہے ـ۔( رد المختار کتاب الحدود جلد نمبر ۴  صفحہ نمبر ۲۷ )
قوله الاسمتناء حرام ای بالکف اذا کان لا ستجلاب الشھوة اما اذا غلبت
 الشھوة ولیس له زوجة ولا امة ففعل ذالك لتسکینھا فالرجاء انه لا وبال علیہ کما قاله ابو اللیث ویجب لو خاف الزنا۔اور ان سب صورتوں میں انزال بھی ہوگیا یا ہاتھ سے منی نکالی یا مباشرت فاحشہ سے انزال ہوگیا یا ادائے رمضان کے علاوہ اور کوئی روزہ فاسد کر دیا، صورت مسؤلہ میں ایسے مذکورہ شخص پر توبہ لازم ہے اور صرف قضاء ضروری ہے کفارہ نہیں۔( بہار شریعت حصہ پنجم ۵ مسئلہ نمبر ۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner