AD Banner

{ads}

(حالت روزہ میں مکھی حلق میں چلی گئی تو کیا حکم ہے؟)

 (حالت روزہ میں مکھی حلق میں چلی گئی تو کیا حکم ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  حالت روزہ میں مکھی اگر منھ سے حلق تک چلی جائے تو روزہ ٹوٹے گا یا نہیں جواب دیکر شکریہ کا موقع دیں۔
المستفتی:۔حافظ تبریز عالم سسواں ۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئلہ میں روزہ نہ ٹوٹے گا ہاں التبہ اگر جان بوجھ کر مکھی نگلی تو روزہ ٹوٹ جائے گاجیسا کہ ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیں مکھی حلق میں چلی گئی روزہ نہ گیا اور قصداً نگلی تو جاتا رہا۔ ( جدید حصہ پنجم ( ان چیزوں کا بیان جن سے روزہ نہیں جاتا ) 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner