AD Banner

{ads}

سیرت غریب نواز علیہ الرحمہ (01)

 سیرت غریب نواز علیہ الرحمہ (01)

 معین بے کساں، عطائے رسول، ہند الولی، سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی ذاتِ بابرکات ہند وپاک والوں کے لیے ایک نعمتِ الٰہیہ تھی ۔ آپ نے غیر منقسم ہندوستان میں اسلام کی ایسی آبیاری کی اور دلوں کو ایمان و ایقان کے نور سے اس طرح منور فرمایا کہ صدیاں گزر جانے کے بعد بھی آج تک اس کی چمک دمک باقی ہے۔

 آپ ان نفوسِ قدسیہ میں سے ہیں جنھیں اللہ رب العزت نے گمراہوں، بے دینوں،شر پسندوں اور سرکشوں کی اصلاح اور حق وباطل کے درمیان خطِ امتیاز پیدا کرنے لیے بھیجا تھا، جنھوں نے اپنی حق گوئی ،راست بازی اور عدل و انصاف سے دلوں کو مسخر کیا اور اعلاء کلمۃ الحق میں کلیدی کردار ادا کیا۔

 ہندوستان میں حضرت خواجہ نے اسلام کی ترویج و اشاعت میں تکلیفیں جھیلیں ، مصیبتیں برداشت کیں ، کفارو مشرکین کے شیطانی ہتھکنڈوںکا ڈٹ کرسامنا کیا مگر پائے استقلال میں ذرہ برابر جنبش نہ آئی ، آپ کی انہی جانفشانیوں کا نتیجہ و ثمرہ ہوا کہ یہاں اسلام کے فروغ و ارتقا کوایک نئی جہت عطا ہوئی اوراسلام پھیلتا چلا گیا ۔ 

  جائے پیدائش

 آپ رضی اللہ عنہ کی جائے پیدائش کے متعلق سیرت نگاروں کا شدید اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض کے نزدیک آپ کا مَولَد سجستان، بعض کے نزدیک سنجار جو موصل کے قریب ہے، بعض کے نزدیک اصفہان سے متصل سنجر اور بعض نے جنوبی ایران کے علاقے سیستان کا تذکرہ کیا ہے البتہ سجز والی بات زیادہ معروف ہے۔

تاریخ وسنہ ولادت: آپ کی ولادت کے مختلف سنین ۵۲۳ھ اور ۵۳۷ھ کے درمیان لکھے گئے ہیں۔  علامہ فیض احمد اویسی علیہ الرحمہ کے مطابق آپ کی پیدائش ۱۴؍ رجب المرجب ۵۳۷ھ ہے۔ لیکن بعض روایات میں ۵۲۳ھ، ۵۲۵ھ، بعض میں ۵۲۷ھ، ۵۳۰ھ، ۵۳۵ھ، اور ۵۳۷ھ وغیرہ بھی مذکور ہے

 نام والقابات

 آپ کا اسمِ گرامی حسن ہے۔ سلطان الہند، وارث النبی، عطائے رسول، ہندالولی، سلطان العارفین ، سلطان السالکین قطب المشائخ، منہاج المتقین، معین الاولیاء سید العابدین اور غریب نواز وغیرہ ہے۔ 

   چشتی کہلانے کی وجہ

 جب حضرت ابو اسحاق خواجہ شامی نے بغداد پہنچ کر حضرت خواجہ علو ممشاد وینوری کی خدمت میں حاضر ہوکر بیعت کی تو حضرت ممشاد دینوری نے نام دریافت کیا آپ نے عرض کیا بندہ کو ابو اسحاق شامی کہتے ہیں ۔

 حضرت خواجہ دینوری نے فرمایا آج سے لوگ تمہیں ابواسحاق چشتی کہیں گے ۔ چشت کی مخلوق تم سے ہدایت پائے گی اور جو لوگ تمہارے سلسلہ میں داخل ہوں گے چشتی کہلائیں گے۔ (سوانح خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ص: ۲۸)


عبد اللطیف قادری






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں  

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner