AD Banner

رمضان اور شوال کے روزوں کی برکت

رمضان اور شوال کے روزوں کی برکت

 حضرت سفیان ثوری فرماتے ہیں کہ میں نے مکہ مکرمہ میں تین سال قیام کیا تو مکہ والوں میں سے ایک شخص روزانہ دو پہر کے وقت مسجد حرام میں آتا، طواف کعبہ کرتا اور دو رکعت نماز پڑھکر مجھے سلام کرتا اور پھر گھر واپس چلا جاتا۔ چنانچہ مجھے اس سے محبت اور پیار ہو گیا لہذا میرا اس کے پاس آنے جانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ ایک دن وہ بیمار ہو گیا تو اس نے مجھے بلایا اور فرمایا: (اذا مت فغسلني بنفسك وصل على وادفنى ولا تتركنى تلك الیلة وحيدا في قبرى و لقنى التوحيد عند  سوال منکرا و نکیر )

 جب میں فوت ہو جاؤں تو آپ نے مجھے خود غسل بھی دینا ہے اور مجھ پر جنازہ پڑھ کر تو نے مجھے دفن بھی کرتا ہے۔ اور تو نے اس رات مجھے میری قبر میں تنہا نہیں چھوڑ نا اور منکر نکیر کے سوال کے وقت مجھے توحید کی تلقین بھی کرنا۔ چنانچہ میں نے اس کو اس چیز کی ضمانت دے دی۔ جب وہ فوت ہو گیا تو جو اس نے مجھے حکم دیا تھا میں نے وہ کیا۔ اور میں ایک رات اس کی قبر کے پاس سو یا اور میں نیند اور بیداری کی درمیانی حالت میں تھا تو اچانک غائب سے آواز آنے لگی کوئی کہہ رہا تھا: (یا سفیان لا حاجة له الى تلقينك ولا الى انسك لا نا انسنا و لقنا)

 اے سفیان، اس کو نہ تیری تلقین کی ضرورت ہے اور نہ تیری محبت کی ، کیونکہ ہم نے خود اس سے محبت کی ہے اور خود ہی اس کو تلقین کی ہے۔ میں نے کہا اس کی وجہ کیا ہے؟ جواب میں کہا گیا کہ (اس محبت اور تلقین کی وجہ ؟ اس کے رمضان المبارک اور مسلسل شوال کے چھ روزے ہیں۔ اس کے بعد میں بیدار ہوا تو مجھے کوئی نظر نہ آیا پھر میں نے وضو کیا نماز پڑھی اور سو گیا تو پھر پہلے کی طرح میں نے خواب دیکھا۔ اس طرح میرے ساتھ تین مرتبہ ہوا۔ بالاخر میں سمجھ گیا کہ یہ خواب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے نہ کہ شیطان کی طرف سے ۔ پھر میں اس کی قبر سے واپس آیا اور اللہ تعالیٰ سے عرض کیا: (اللهم وفقني لصيام ذلك بمنك وكرامك آمین)  اے اللہ تو مجھے اپنے احسان اور کرم کے ساتھ ( رمضان اور شوال کے چھ ) یہ روزے رکھنے کی توفیق دے۔(حکایات قلیوبی صفحہ 40)


طالب دعاء

ناچیز محمد ابرارالقادری


کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

Below Post Ad