AD Banner

{ads}

(کیا وکس یا بام لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟)

 (کیا وکس یا بام لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  کیا وکس یا بام لگانے سے روزہ ٹوٹ جائے گا اگر ٹوٹ جاے گا تو  وجہ بیان فرمائیں
المستفتی:۔ ارشد رضا قادری اعظم نگر
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئلہ میں vicks ایک قسم کا کمیکل ہوتا ہے اسے جب ناک کے نتھنوں کے اندر لگاتے ہیں تو کیمکل کے اجزاء حلق کے راستے اندر جاتے ہیں لہذا اس اس سے روزہ ٹوٹ جائے گا البتہ ایسی vicks جو سر درد کی صورت میں پیشانی پر لگائے جاتے ہیں یا کسی اور عضؤ میں درد ہو تو اس پر لگائے جاتے ہیں اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا کیونکہ بدن کے مساموں کے ذریعے پانی تیل یا کوئ اور چیز اندر جائے تو روزہ نہیں ٹوٹتا ہے اور بام کا بھی یہی حکم ہے اگر اس میں کمیکل کے اجزاء کثیر ہیں اور لگانے پر حلق کے راستے اند چلا جائے تو روزہ فاسد ہو جائے گا۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner