AD Banner

{ads}

(زمین پر حکومت)

(زمین پر حکومت)

حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی معیت میں جب مکہ سے ہجرت فرمائی تو قریش مکہ نے اعلان کیا کہ جوکوئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) اور اس کے ساتھی (صدیق اکبر رضی اللہ عنہ) کو گرفتار کر کے لائیگا اسے سو اونٹ انعام میں دیئے جائیں گے، سراقہ بن جشم نے یہ اعلان سنا تو اپنا تیز رفتار گھوڑا نکالا اور اس پر بیٹھ کر کہنے لگا کہ میرا یہ تیز رفتا گھوڑا محمد اور ابو بکر کا پیچھا کرے گا اور میں ابھی ان دونوں کو پکڑ کر لاتا ہوں چنا نچہ اس نے اپنے گھوڑے کو دوڑایا اور تھوڑی دیر میں حضور کے قریب پہنچ گیا۔ صدیق اکبر نے جب دیکھا کہ سراقہ گھوڑے پر سوار ہمارے پیچھے آرہا ہے اور ہم تک پہنچنے ہی والا ہے تو عرض کیا یا رسول اللہ  سراقہ نے ہمیں دیکھ لیا ہے اور وہ دیکھئے ہمارے پیچھے آرہاہے  حضور نے فرمایا اے ابو بکر ! کوئی فکر نہ کرو اللہ ہمارے ساتھ ہے اتنے میں بالکل قریب آپہنچا  حضور نے دعا فرمائی تو زمین نے فورا سراقہ کے گھوڑے کو پکڑلیا اور اس کے چاروں پیر پیٹ تک زمین میں دھنس گئے ، سراقہ یہ منظر دیکھ کرگھبرایا اور عرض کرنے لگا یامحمد مجھے اور میرے گھوڑے کو اس مصیبت سے نجات دلائیے میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں پیچھے مڑ جاؤں گا اورجو کوئی آپ کا پیچھا کرتا ہوا آپ کی تلاش میں ادھر آرہا ہو گا اسے بھی واپس لے جاؤں گا اور آپ تک نہ آنے دوں گا چنانچہ حضور کے حکم سے زمین نے اسے چھوڑ دیا.(سچی حکایت حصہ اول ص۔۵۵)

 سبق : ہمارے حضور کاحکم و فرمان زمین پر بھی جاری ہے اور کائنات کی ہر چیز اللہ نے حضور کے تابع کردی ہے پھر جس شخص کی اپنی بیوی بھی اسکی تابع نہ ہو وہ اگر حضور کی مثل بننے لگے تو وہ کس قدر احمق و بے وقوف ہے۔




کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

نعت و منقبت کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner