AD Banner

{ads}

(حضور ﷺ کی ولادت حضرت آدم علیہ السلام کے کتنے سال بعد ہوئی؟)

 (حضور ﷺ کی ولادت حضرت آدم علیہ السلام کے کتنے سال بعد ہوئی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت حضرت آدم علیہ السلام کے کتنے سال بعد ہوئی حوالہ  کے ساتھ جواب عنایت فرمائیں مہربانی ہوگی؟    
المستفتی:۔عبد اللہ

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

تفسیر نعیمی میں ہے کہ حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ولادت باسعادت حضرت آدم علیہ السلام سے چھ ہزار سات سو پچاس ( ۶۷۵۰) سال بعد ہے۔(حوالہ تفسیر نعیمی جلد نمبر۴ صفحہ نمبر ۴۱۶)(ومعارج النبوۃ جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر ۳۲)( اسلامی حیرت انگیز معلومات صفحہ نمبر ۲۲۴)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner