AD Banner

{ads}

عالم دین کی تو ہین کر نے والے کے لئے حکم شرع کیا ہے؟

 (عالم دین کی تو ہین کر نے والے کے لئے حکم شرع کیا ہے؟)

مسئلہ:کیا فرما تے ہیں مفتیان دین و علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ:زید عالم دین کی تو ہین کرتاہے لہذا زید کے با رے میں حکم شرع کیا ہے؟بینوا توجروا 

المستفتی:محمد عنا یت اللہ ۱۴۲۷؁ھ
الجواب ھوالمعین الی الصواب  
عالم دین کی تو ہین اگر بو جہ علم دین ہے بلا شبہ کفر ہے اور اگر بے سبب ظا ہر کے ہے تو اس پر خوف کفر ہے ور نہ اشد کبیرہ ہو نے میں شک نہیں ۔( فتا وی رضو یہ شریف جلد ۶؍۱۸۲)
اور حدیث شریف میں حضور  ﷺ ارشاد فرما تے ہیں ’’ثلا ثۃ لا یستخف بحقھم الا منا فق بین النفا ق ذو الشیبۃ فی الاسلام وذو العلم والامام المقسط ‘‘ یعنی تین آ دمیوں کی تو ہین منا فق ہی کرے گا ،مسلمان بو ڑھا ،،صاحب علم ،اور عادل حاکم ۔
(المعجم الکبیر جلد ۸؍ ۲۳۸؍حدیث ۷۸۱۹؍مطبو عہ بیروت )
لہذا جس سے صدور کفر ہو وہ تو بہ کرے از سر نو اسلام لا ئے اس کے بعد اگر عورت راضی ہو تو اس سے نکاح جدید بمہر جدید کرے ۔(فتا وی رضو یہ شریف جلد ۶؍۱۸۲)واللہ تعا لیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
العبد محمد معین الدین خاں رضوی ہیم پو ری غفرلہ القوی 
۲۷؍ ذی الحجہ ۱۴۲۷؁ھ




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner