AD Banner

{ads}

اللہ تعا لیٰ کو جھوٹا کہنا کیسا ہے؟

(اللہ تعا لیٰ کو جھوٹا کہنا کیسا ہے؟)

مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ:ایک شخص اللہ تعالیٰ کو جھوٹا ومکار دھوکا دینے والا کہتا ہے ایساشخص مرتد ہے یا نہیں؟ بینوا تو جروا

از۔محمد ایوب خان ۱۸؍ذی الحجہ۱۴۲۷ھ؁

الجواب بعون الملک الوہاب اللھم ہدایۃ الحق والصواب 
وہ مرتد ہے اور خارج از اسلام اس سے مقاطعہ وترک تعلقات فرض ہے اور اس کے ساتھ اختلاط ومیل جول ونششت و برخاست ومواکلت ومجالست سخت ممنوع اور اشد حرام ہے’’وقال اللہ تعالیٰ ومن یتولھم منکم فانہ منھم ۔(سورہ مائدہ آیت ۵۱)’’وقال اللہ تعا لی  واما ینسینک الشیطان فلا تقعد بعد الذکر ی مع القوم الظلمین ‘‘(پا رہ ۷؍ رکوع ۱۴)واللہ تعالیٰ اعلم 
 محمد معین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی
۱۸؍ذی الحجہ۱۴۲۷ھ؁



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner