AD Banner

{ads}

خلف وعید کی کیا تعریف ہے ؟

 (خلف وعید کی کیا تعریف ہے ؟)

مسئلہ:کیا فرما تے ہیں علما ئے کرام اس مسئلہ میں کہ:خلف وعید کی تعر یف کیا ہے ؟اہلسنت وجما عت کے نزدیک خلف جا ئز ہے یا نہیں؟بینوا تو جروا

المستفتی محمد رمضان خان سراوستی ۱۷؍ربیع النور شریف۱۴۲۷ ھ؁

الجـواب بعون الملک الوہاب 
کسی فعل قبیح کے ارتکاب پر مستحق عتاب وعقاب قرار دینا وعید ہے اور ایسے افعال کے مرتکب پر ازراہ کرم وبخشش اور عفو ورحمت عتاب وعقاب نہ فرمانا بلکہ درگذرفرمانا خلف وعید ہے۔خلف وعید باری تعالیٰ کے لئے محال ہے۔ بعض علمائے اہلسنت اشاعرہ نے اس کو حق تعالیٰ کے لئے (بمعنی رحم و کرم )جائز قرار دیا ہے ۔ واللہ تعالیٰ اعلم 
کتبہ
محمد معین الدین خان رضوی ہیم پوری غفرلہ القوی         
۱۸؍ربیع النور شریف۱۴۲۷ھ؁  






हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

نظامت کے اشعار کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner