AD Banner

{ads}

(اللہ تعالیٰ بروز حشر فرماۓ گا ، میں نے اپنی نعمتیں تجھے تحفہ میں دیں)

 (اللہ تعالیٰ بروز حشر فرماۓ گا ، میں نے اپنی نعمتیں تجھے تحفہ میں دیں)

حضرت سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول محتشم ، شاہ بنی آدم صلى اللَّهُ عَلَيْهِ وَالِہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن آدمی کے تین طرح کے رجسٹر نکالے جائیں گے ، ایک رجسٹر میں اس کے نیک اعمال ہوں گے اور ایک رجسٹر میں گناہ ہوں گے اور ایک رجسٹر میں وہ نعمتیں ہوں گی جو اللہ کریم نے اس بندے کو دی تھیں، اللہ پاک سب سے چھوٹی نعمت سے فرمائے گا: بندے کے نیک عمل میں سے اپنی قیمت لے لے ، وہ ایک نعت اس کے نیک اعمال کو گھیر کر ایک طرف کو ہو جائے گی اور عرض کرے گی: تیری عزت کی قسم ، مجھے میرا پورا حق نہیں ملا، اب اس کے گناہ ہی گناہ رہ جائیں گے اور دیگر نعمتیں ابھی باقی ہوں گی جبکہ نیک عمل سارا جا چکا ہو گا، جب اللہ کریم بندے پر رحم کرنے کا ارادہ فرمائے گا تو ارشاد فرمائے گا: اے میرے بندے! میں نے تیرے لیے تیری نیکیوں کو دگنا کر دیا ہے اور تیرے گناہوں سے در گزر فرمادیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میرے گمان کے مطابق حضور علیہ الصلاۃ السلام نے یہ بھی فرمایا تھا کہ ”اور میں نے اپنی نعمتیں تجھے تحفہ دے دی ہیں۔
البدور السافرۃ فی احوال الآخرۃ ،المعروف ،آخرت کے حالات ، صفحہ 349 مکتبۃ المدینہ
"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner