AD Banner

{ads}

(ایک مردِ صالح کی نیکیاں بروز حشر )

 (ایک مردِ صالح کی نیکیاں بروز حشر )

حضرت سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:
جس نے " لا الهَ إِلَّا الله " کہا تو اس کلمہ کے بدلے اس بندے کے لیے اللہ پاک کے پاس ایک عہد ہو گا اور جس نے " سُبحن اللہ “ کہا اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔ یہ سن کر صحابہ کرام نے عرض کی: یارسول الله صلى اللهُ عَلَيْهِ وَالِہ وَسَلَّم ! اس کے بعد ہم کیسے ہلاک ہو سکتے ہیں؟
نبی پاک صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَالِیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے ! بیشک قیامت کے دن آدمی ایسا عمل لے کر آئے گا کہ اگر اسے پہاڑ پر رکھ دیا جائے تو وہ بھی برداشت نہ کر سکے، پھر اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت کھڑی ہو گی اگر اللہ تعالیٰ فضل نہ فرماتا تو قریب تھا کہ وہ ایک نعمت تمام نیکیوں کو لے جاتی ! )البدور السافرۃ فی احوال الآخرۃ ،المعروف ،آخرت کے حالات ، صفحہ 349 مکتبۃ المدینہ)
"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner