AD Banner

{ads}

(بندوں پہ رب تعالیٰ کا کرم کرنا)

 (بندوں پہ رب تعالیٰ کا کرم کرنا)

حضرت سیدنا آدم ابن ابو ایاس رحمۃ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں: ہر ایک کے ساتھ اللہ پاک ( اپنی شان کے مطابق یوں خلوت فرمائے گا کہ بندے اور اللہ تعالیٰ کے درمیان کوئی ترجمان نہ ہو گا۔ اللہ کریم بندے سے فرمائے گا: اے میرے بندے ! کیا میں تیرے دل پر نگہبان نہ تھا پھر بھی تو دل سے ان چیزوں کی خواہش کرتا تھا جو تیرے لیے حلال نہ تھیں ؟ کیا میں تیری آنکھوں پر نگہبان نہ تھا پھر بھی تو ان کے ذریعے ان اشیاء کو دیکھا جنہیں دیکھتا تیرے لیے حلال نہ تھا؟ اے میرے بندے  ، کیا میں تیرے کانوں پر نگہبان نہ تھا پھر بھی تو ان سے وہ چیزیں سنتا تھا جن کا سننا تیرے لیے حلال نہ تھا؟ اے میرے بندے ! کیا میں تیرے ہاتھوں پر نگہبان نہ تھا اس کے باوجود توان اشیاء کو پکڑتا تھا جن کا پکڑنا تیرے لیے حلال نہ تھا ؟ اے میرے بندے! کیا میں تیرے پاؤں پر نگہبان نہ تھا پھر بھی تو ان جگہوں کی طرف چلتا جہاں جانا تیرے لیے حلال نہ تھا؟ تو مخلوق سے تو شرماتا تھا کیا میں ہی تیرے نزدیک سب دیکھنے والوں میں سب سے کمزور تھا؟ بندہ شرمندہ ہو کر عرض کرے گا: اے میرے ربّ! تیری اس توبیخ (جھڑکی سرزنش طنز ) سے میرے لیے زیادہ آسان یہ ہے کہ تو مجھے جہنم میں جانے کا حکم دے دے۔ اللہ پاک ارشاد فرمائے گا میرے بندے! یہ گفتگو میرے اور تیرے درمیان ہے، تیری بخشش کی جاتی ہے اور میں نے اس کلام کو محافظ فرشتوں سے پوشیدہ ر کھا ہے۔ پھر فرشتوں کو حکم فرمائے گا میرے بندے کو جنت کی طرف لے جاؤ۔
البدور السافرۃ فی احوال الآخرۃ ،المعروف ،آخرت کے حالات ، صفحہ 343 مکتبۃ المدینہ
"" طالبِ دعا ""
محمد معراج رضوی واحدی براہی سنبھل یوپی ہند





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner