AD Banner

{ads}

( بے نمازی اور جھوٹ بولنے والے پیر کی بیعت توڑنا واجب؟)

 ( بے نمازی اور جھوٹ بولنے والے پیر کی بیعت توڑنا واجب؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  ایک پیر صاحب ہیں جو نماز کی پاپندی نہیں کرتے اور جھوٹ بھی بولتے ہیں تو ایسی صورت میں بیعت ٹوڑنا کیسا ہے؟
 المستفتی:۔حافظ تبریز عالم سسواں پٹھان

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مسئلہ میں آپ کا جواب ہے کہ بے نماز اور جھوٹ بولنے والے پیر کی بیعت توڑنا واجب ایسا ہی صاحب فتاوی تاج الشریعہ مجھ فقیر کے مرشد کریم فقیہ اسلام قاضی القضاۃ فی الہند حضور تاج الشریعہ حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد اختر رضا قادری رضوی بریلوی ازہری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ ضرور ضرور اس کی بیعت توڑے اور کسی باشرع جامع شرائط پیر سے مرید ہوجائے۔(فتاوی تاج الشریعہ جلد ثانی/ دوم / ۲ /صفحہ نمبر ۲۶ / کتاب العقائد کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی









Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner