AD Banner

{ads}

(بیمار جانور کی قربانی جائز ہے؟)

(بیمار جانور کی قربانی جائز ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  زید قربانی کا جانور خریدا اس کے چند دن بعد جانور بیمار ہوگیا جس کی وجہ سے وہ جانور قربانی کے لائق نہ رہا تو اب زید قربانی کے لئے اس جانور کو بیچ کر دوسرا جانور خرید سکتا ہے یا نہیں اس کا جواب ذرا تفصیل سے عطا فرما دیں عین نوازش ہوگی۔  المستفتی:۔ محمد محبوب عالم کشن گنج بہار
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
ایسی بیماری کہ جسکی وجہ سے جانور چارہ وغیرہ نہ کھائے اور جو اسے کمزور کرے تو یہ بھی بالکل ظاہر واضح عیب ہے تو ایسے جانور کی بھی قربانی جائز نہیں(ماخوذ از احکام قربانی صفحہ نمبر ۴۲)۔  
مزید ایسا بیمار جانور جس کی بیماری ظاہر ہو اس کی قربانی نا جائز ہے / فتاوی عالمگیری میں / لا تجوز المریضة البین مرضھا ‘‘اھ ملحضاً(جلد نمبر ۵ صفحہ نمبر ۲۹۷ باب فی بیان نحل اقامة الواجب،فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر۳۲۹/ باب الاضحیۃ)
اب رہی بات جانور بیچ دوسرا جانور خرید سکتا ہے یا نہیں زید اگر مالک نصاب ہے تو اس جانور کے خریدنے سے اس پر قربانی واجب نہ ہوئ بلکہ شرعاً اس پر کسی ایک جانور کی قربانی واجب ہے لہذا زید اسے بیچ کر دوسرے جانور کی قربانی کرے گا اور وجوب ساقط ہو جائے گا اور اگر فقیر ہو تو دوسرے جانور کی قربانی واجب نہیں 
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner