AD Banner

{ads}

( جو جانور غلیظ چیزیں کھائیں ان کو کھانا کیسا ہے؟)

( جو جانور غلیظ چیزیں کھائیں ان کو کھانا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ جو جانور غلیظ اشیاء کھائیں انکو کھانا کیسا ہے اور کس طرح کھایا جائے تفصیلاً جواب سے نوازیں عین کرم ہوگا
المستفتی:۔ اکرم علی سسواں۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
حضور صاحب بہار شریعت فرماتے ہیں بعض گائیں ، بکریاں غلیظ کھانے لگتی ہیں ان کو جَلّالہ کہتے ہیں  اس کے بدن اور گوشت وغیرہ میں بدبو پیدا ہو جاتی ہے اس کو کئی دن تک باندھ رکھیں کہ نجاست نہ کھانے پائے جب بدبو جاتی رہے ذبح کر کے کھائیں اسی طرح جو مرغی غلیظ کھانے کی عادی ہو اوسے چند روز بند رکھیں جب اثر جاتا رہے ذبح کر کے کھائیں جو مرغیاں چھوٹی پھرتی ہیں ان کو بندکرنا ضروری نہیں جبکہ غلیظ کھانے کی عادی نہ ہوں اور ان میں بدبو نہ ہو ہاں  بہتر یہ ہے کہ ان کو بھی بند رکھ کر ذبح کریں۔(الفتاوی الھندیۃ، کتاب الذبائح، الباب الثانی فی بیان مایؤکل إلخ، ج ۵، ص۲۸۹،۲۹۰)(و ردالمحتار، کتاب الذبائح، ج ۹، ص ۵۱۱)(بہار شریعت حصہ نمبر پانزدہم ۱۵ صفحہ نمبر ۳۲۵ مسئلہ ۱۰) حلال وحرام جانوروں کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner