AD Banner

{ads}

( بھول کر تین طلاقیں دیں توکیا طلاق واقع ہوگی؟)

 ( بھول کر تین طلاقیں دیں توکیا طلاق واقع ہوگی؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  فون پر‌شوھر نے طلاق دی ۳ بیوی کو اور اب کہتا ھے کہ بھول کرد ی ھے تو کیا موباہل فون پر بھول کر یا voic message  پر تین طلاق دے بیوی کو اور کہے بھول کر دی ھے تو کیا طلاق ہوجائےگی یا نہیں؟ بینوا  وتوجروا
المستفتی:۔ محمد‌ شبر پاکستان۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسؤلہ میں جواب یہ ہے کہ اگر کسی نے فون پر طلاق دی تو واقع ہو گئی کہ طلاق کے لیے عورت کا موجود ہونا یا شہادت کا ہونا ضروری نہیں طلاق واقع ہونے کے لئے سامنے ہونا ضروری نہیں  بلکہ موبائل فون سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے فقہ کی تمام کتب میں مذکور ہے جیسا کہ حضور اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضون ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں طلاق ہو گئی طلاق کے لیے عورت کا وہاں حاضر ہونا کچھ شرط نہیں فانہ ازالۃ لا عقد کما لا یخفی یعنی یہ ازالئہ  نکاح ہے نکاح نہیں تاکہ حاضری ضروری ہوتی جیسا کہ مخفی نہیں۔( فتاویٰ رضویہ کتاب الطلاق جلدی ۵  صفحہ نمبر ۶۱۸؍حوالہ تحقیقی فتاوی طلبہ جامعہ صمدیہ صفحہ نمبر ۱۳۲)
اور ایسے ہی سوال کے جواب میں مفتی اختر حسین صاحب قبلہ ارشاد فرماتے ہیں کہ فون کے اوپر طلاق دینے سے طلاق واقع ہو جاتی ہے۔(حوالہ فتاوی علیمیہ جلددوم صفحہ نمبر ۱۴۱)
لہذا بھول کر یا غفلت میں طلا ق دی ہر صورت میں طلاق ہو جائے گی خلاصہ کلام یہ ہے کہ زید کی بیوی ہندہ پر طلاق مغلظہ واقع ہو گئی اب بغیر حلالہ وہ زید کے لئے حلال نہ ہوگی حلالہ کی صورت یہ ہے کہ عدت گزرنے کے بعد ہندہ دوسرے شخص سے نکاح کرے وہ شخص اس کے ساتھ وطی کرے پھر اگر وہ مر جائے یا طلاق دے دے تو دوبارہ عدت گزرنے کے بعد زید ہندہ کی رضا سے نئے مہر کے ساتھ دوبارہ نکاح کر سکتا ہے اگر دوسرے شخص نے بغیر ہمستری کیے اسے طلاق دے دی تو شوہر اول زید اس سے نکاح نہیں کر سکتا بلفظ  دیگر صحت حلالہ کے لئے دوسرے شوہر کا وطی کرنا ضروری ہے جیسا کہ اللہ تعالی قرآن مجید میں ارشاد فرماتا ہے فان طلقھا فلاتحل لہ من بعد حتی تنکح زوجا غیرہ (پارہ نمبر۲ سورہ بقرہ آیت نمبر)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی 






Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner