AD Banner

{ads}

(بسم اللہ کی برکت)

 (بسم اللہ کی برکت)

     بیان کی جاتی ہے کہ ایک عورت کا خاوند منافق تھا اور اس عورت کی عادت یہ تھی کہ وہ ہر چیز کے ساتھ عملا اور فعلا ( بسم اللہ) پڑھتی اور اس کا خاوند اسے کہتا کہ میں ضرور تجھے اس پر شرمندہ کروں گا۔ ایک دن اس نے اپنی بیوی کو ایک سکوں کا تھیلا دیا اور کہا اس کو حفاظت کے ساتھ رکھنا۔ اس عورت نے اس تھیلے کو ایک محفوظ جگہ رکھ دیا۔ خاوند نے عورت کو غافل پا کر اس تھیلے کو اٹھا کر کنوئیں میں پھینک دیا جو اس کے گھر میں واقع تھا۔ پھر اس کے بعد اس سے تھیلا مانگا جب وہ عورت اس جگہ آئی اور کہا: (بسم اللہ)  تو اللہ پاک نے جبرئیل کو حکم دیا: (ان ينزل سريعا ويعيد الصرة الى مكانها ) کہ وہ فورا جا کر اس تھیلے کو اس کی جگہ پر رکھ دیں۔ (فوضعت يدها لنا خذها فوجدتها كما وضعتها) جب اس عورت نے تھیلے کو حاصل کرنے کے لئے اپنا ہاتھ اس جگہ رکھا جہاں پر اس نے تھیلا رکھا تھا تو تھیلے کو وہاں موجود پایا۔ (فتعجب زوجها و تاب الی اللہ تعالی)
  تو اس کا خاوند بڑا حیران ہوا اور اللہ تعالیٰ سے تو بہ کی
حکایات قلیوبی صفحہ ۳۴
طالب دعا
ناچیز محمد ابرارالقادری




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner