AD Banner

{ads}

( نسب نامہ بدلنا عند الشرع کیسا ہے؟)

 ( نسب نامہ بدلنا عند الشرع کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید اپنے آپ کو سید لکھتا ہے جب اس سےلوگوں نے پوچھا کہ اپنے آپ کو سید کیوں لکھتے ہو تم سید برادری کے نہیں ہو تو وہ کہتا کہ ہمارے دادا کے جو پردہ تھے وہ کسی بزرگ سے مرید ہوئے تھے انہوں نے ان کو سب کچھ عطا کردیا وہیں سے انہوں نے اپنا سید لقب ڈال لیا ہے  اب ان کےخاندان سے جتنی اولادیں پیدا ہوئی وہ سب کے سب اپنے آپ کو سید کہتے ہیں تو کیا زید کو سید کہنا جائز ہے؟
المستفتی:۔ آفتاب عالم گوبندہ پور

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

صورت مستفسرہ  کا جواب ملاحظہ ہو کہ کسی بھی انسان کا نسب بدلنا اور جو سید نہ ہو انکا اپنے آپ کو سید کہنا ناجائز و حرام ہےخدائے تعالی اور فرشتوں وغیرہ کی  لعنت کا سبب ہے حدیث پاک میں ہے(من ادعی الی غیر ابیہ فعلیہ لعنة اللہ والملائکة والناس اجمعین لا یقبل اللہ منہ یوم القیامة صرفا ولا عدلا)یعنی جو اپنے باپ کے سوا کسی دوسرے کی طرف اپنے آپ  منسوب کرے اس پر خدائے تعالی اور تمام فرشتوں اور انسانوں کی لعنت ہے اللہ تعالی قیامت کے دن اس کا نہ فرض قبول فرمائے گا اور نا ہی نفل (ترمزی شریف جلد دوم صفحہ نمبر ۳۳)
  اس سے پتہ چلا کہ نسب بدلنا ناجائز و حرام ہے سوال مذکور میں زید کے بارے میں واضح ہیکہ وہ سید نہیں ہے جب وہ سید نہیں ہےتو پھرمسلمانوں پر لازم ہیکہ اسکی سید جیسی تعظیم بجا نہ لائیں اور زید پر لازم ہیکہ اپنا نسب بدل کر اللہ اور اسکے رسول و فرشتوں کی لعنت کا باعث نہ بنے(ھکذا فتاوی فقیہ ملت )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner