AD Banner

{ads}

(شب برأت کے دن بیری کے پتے سے غسل کرنا کیسا ہے؟)

 (شب برأت کے دن بیری کے پتے سے غسل کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ شب برأت کو کچھ لوگ بیری کے پتوں کو پانی میں ڈال کر نہاتے ہیں کہ پورے سال سحر سے محفوظ رہیں گے کیا یہ صحیح ہے مفصل ومدلل جواب عنایت فرمائیں۔
 المستفتی:۔ محـمــد مہتاب
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
شب برأت اس دن غسل کرنا موجب نجات از بلا وسحر جادو ہے، اور بہتر یہ ہے کہ بیری کے سات پتے پیس کر ایک گھڑا پانی ملاکر اس سے غسل کرےسرکار اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی قدس سرہٗ اور سرکار مفتی اعظم ہند دامت برکاتہم کا اس پر عمل رہا ہے (مجموعہ اعمال رضا جلد دوم صفحہ نمبر ۱۱۳)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
 کتبہ 
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح
 ابو النعمان عطا محمد مشاہدی



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner