AD Banner

{ads}

(حالت ناپاکی میں جانور ذبح کرنا شرعاً کیسا ہے؟)

(حالت ناپاکی میں جانور ذبح کرنا شرعاً کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  اگر کوئی شخص ناپاک ہے اب کیا حالت   جنابت میں مرغا یا کوئی حلال جانور ذبح کر سکتا ہے یا نہیںمدلل مفصل بحوالہ جواب عنایت فرمائیں عین نوازش ہوگی
 المستفتی:۔ ہاشم رضا حشمتی سورت
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئلہ میں حالت ناپاکی میں جانور ذبح کرنا جائز ودرست ہے جبکہ ذبح کرنا صحیح طور پر جانتا ہو، ہاں البتہ بہتر ہے کہ پاکی حاصل کرکے جانور ذبح کرےایسا ہی ممتاز الفقہا حضور صدر الشریعہ بدر الطریقہ حضرت علامہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فتاوی امجدیہ میں تحریر فرماتے ہیں، درست ہے جبکہ ذبح کرنا جانتے ہوں۔ درمختار میں ہے (فتحل ذبیحتھما ولو الذابح امراۃ او صبیا یعقل التسمیۃ والذبح ویقدر)(فتاویٰ امجدیہ جلد نمبر ۳ صفحہ نمبر ۳۰۰)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner