AD Banner

{ads}

(گائےکاگوشت کھاناکیساہے؟)

 (گائےکاگوشت کھاناکیساہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ 
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ  گائےکا گوشت کھانا  شرعاً جائز ہے یا نہیں مدلل جواب عطا فرمائیں ...گائےکے دودھ میں شفا اور گوشت میں بیماری ہے اس طرح کی کوئی حدیث ہے یا نہیں اور یہ بات کہاں تک درست ہے؟ المستفتی:۔  محمد دانش رضوی رامپوری
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 
الجواب بعون الملک الوہاب
    گائے کا گوشت کھانا شرعاً جائز ہے کھانے میں کوئی حرج نہیں ہاں البتہ کثرت سے کھانا بیماری کا باعث ہے اور رہی گائے کے دودھ کی بات تو گائے کا دودھ بھی حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پسند فرماتے تھے اور اسے بھی امراض میں شفاء کا باعث قرار دیتے تھے چنانچہ حضرت سیدنا عبد اللہ بن عباس بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ گائے کے دودھ سے علاج کرو اس لئے کہ اللہ تعالی نے اس میں شفاء رکھی ہے کیونکہ یہ ہر قسم کے درختوں پر چرتی ہے ۔ 
    گائے کا دودھ مفید ہےحضرت سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے فائدے کے لئے گائے کا دودھ ہے کیونکہ یہ اور اس کامکھن مفید دوا ہے البتہ اس کے گوشت میں بیماری ہے۔ ( بحوالہ ابن السنی مستدرک حاکم ابو نعیم ؍ روحانی وجسمانی امراض کا علاج )صفحہ نمبر ۱۶۳ تا ۱۶۵)
اب اگر بات کریں فائدے اور نقصان کی تو یہ ہے گائے کا گوشت عرق النساء اور جوڑوں کے درد میں مضر ثابت ہوا ہے جبکہ اس کے زیادہ استعمال سے مسوڑھوں کے امراض پیدا ہو جاتے ہیں اس سے جو خون پیدا ہوتا ہے وہ فاسد ہوتا ہے یہ زود ہضم ہوتا ہے مگر ہاضمہ کو خراب کرتا ہے خلاصۂ کلام یہ ہے کہ گائے گوشت کثرت سے کھانے سے بیماری ہوتی ہے  البتہ دودھ میں شفاء ہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب 
 کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی 
الجواب صحیح والمجیب نجیح 
محمد مقصود عالم فرحت ضیائی




Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner